اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کووڈ 19 متاثرین کی تعداد میں اضافہ - کورونا وائرس

گجرات میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں اور ہر روز متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج دن بھر میں 5 نئے مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس
گجرات میں کورونا وائرس

By

Published : Mar 29, 2020, 10:28 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 63 کو پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 5 افراد کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے تعلق سے پرنسپل سکریٹری آف ہیلتھ اینڈ فیمیلی ویلفیئر (گجرات) ڈاکٹر جینتی روی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس متاثرین کی بڑھتی تعداد کے تعلق سے جانکاری دی۔

گجرات میں کورونا وائرس

اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری ہے جس میں بتایا گیا کہ اب تک گجرات میں 63 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

احمدآباد میں کورونا وائرس کے 22 کیسز، سورت میں 8، راجکوٹ میں 9، وڈودرا میں 9، گاندھی نگر میں 9، گیر سوم ناتھ میں 2، کَچھ، بھاؤ نگر، پور بندر اور مہسانہ میں ایک ایک کیسز درج کیے گئے ہیں۔

احمدآباد میں 3، سورت میں ایک اور بھاؤ نگر میں ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کئی مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات احمدآباد میں ہوئی ہے اس لیے حکومت نے فیصلہ لیا ہے کے گجرات کے ہر ضلع میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ بنایا جائے گا۔

بتا دیں کہ اب تک گجرات میں 19661 افراد کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جبکہ کورنٹائن کی خلاف ورزی کرنےوالے 236 افراد پر پولس نے مقدمے بھی درج کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details