اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 1565 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ ایک لمبے عرصے کے بعد گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 1400 سے زائد درج کیے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

gujarat coronavirus update, 1565 new cases positive
گجرات میں کورونا وائرس کے 1565 نئے معاملے درج

By

Published : Mar 21, 2021, 10:45 AM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4443 پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 1565 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 274249 پر پہنچ گئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 969 افراد کو ہاسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 6737 ہے، جس میں سے 69 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 6668 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:

پاکستان کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کورونا سے متاثر

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 401، سورت میں 381، وڈودرا میں 132، گاندھی نگر میں 16، بھاونگر میں 25، بناس کانٹھا میں 11، راجکوٹ میں 121، سریندر نگر میں 5، پاٹن میں11، امریلی میں 8، جام نگر میں 19، مہسانہ میں 29، کچھ میں اور 16نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details