اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 879 نئے معاملے - محکمہ صحت گجرات

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر جاری، مرنے والوں کی تعداد 2047 پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں کورونا کے 879 معاملے درج
گجرات میں کورونا کے 879 معاملے درج

By

Published : Jul 13, 2020, 11:44 AM IST

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 879 معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کو شکست دینے میں 513 لوگ کامیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 879 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جس سے گجرات میں کورونا کی کل تعداد بڑھ کر 4906 ہو گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 2047 پر پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا سے 29198 مریض صحتیاب ہو کر گھر روانہ یوئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کے 879 معاملے درج

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سورت میں 251، احمدآباد میں 172، بڑودہ میں 75، بھاونگر راجکوٹ میں 46-46 ، جوناگڑھ میں، 21 موربی میں 19، کھیڑا میں 13، آنند میں 11، نوساری میں 11، پنچ محل میں 10، داہود میں 9، کچھ میں 7، گیر سومناتھ میں اور جام نگر میں 6-6 بوٹاد میں 5، پاٹن میں 4، سابرکانٹھا، چھوٹا ادے پور میں 3-3 ارولی، تاپی، میں 2-2 مہی ساگر میں 1 کورونا کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

گجرات میں اس دوران 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد گجرات میں کورونا کی وجہ سے 2047 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جس میں سورت میں 5، احمدآباد میں 4، جوناگڑھ میں 2، کھیڑا اور راجکوٹ میں 1-1 موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details