ریاست گجرات میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے نئے معاملے گیارہ سو سے زائد درج کیے گئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی کل تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21 افراد کی موت ہوئی ہیں کورونا مریضوں کی اس نئی تعداد نے گجرات میں درج تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں پہلی بار ایک دن میں گیارہ سو دس کورونا کے معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ اس دوران اس وائرس کو شکت دینے میں 753 لوگ کامیاب ہوئے ہیں فی الحال گجرات میں کورونا کے 13 ہزار 131معاملے ایکٹیو ہیں۔
محکمہ صحت گجرات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گجرات میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 55822 ہوگئی ہے، گجرات میں اب تک 23 ہزار 26 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ گجرات میں فی الحال 85 کورونا کے مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔