اردو

urdu

ETV Bharat / state

بم دھماکے میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت - بم دھماکہ

ریاست گجرات کے احمدآباد میں 26 جولائی 2008 کو سلسلہ وار 19 بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان میں 56 افراد ہلاک جبکہ 238 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بم دھماکے میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 27, 2019, 9:12 AM IST

اس سانحہ کو 10 سال گزر چکا ہے لیکن ہر برس 26 جولائی کو اس کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔ اس دن کو یاد کرتے ہوئے احمدآباد کی مسلم برادری بلاسٹ میں ہلاک ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

بم دھماکے میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت، متعلقہ ویڈیو

اس موقع پر احمدآباد کے رائے پور علاقے میں موجود شہید اسمارک پر پھول چڑھا کر ہلاک شدگان کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس تعلق سے مقامی شخص بلیم اقبال نے کہا کہ رائے پور علاقے میں دس سال قبل بم بلاسٹ میں جو بے قصور ہلاک ہوئے تھے، انہیں آج ہم نے خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی نیست و نابود ہو جائے اور بے قصوروں کی جان کبھی ضائع نہ ہو۔

وہیں سماجی کارکن منہر سنگھ راجپوت نے کہا کہ جب بھی 26 جولائی کا موقع آتا ہے تب ہمیں وہ سانحہ یاد آ جاتا ہے اور ہماری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملک میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اور ملک میں امن و امان و بھائی چارہ قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details