اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Accident گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ، پولس اہلکاروں سمیت 9 لوگوں کی موت - احمد آباد گجرات کی خبر

گجرات پولیس نے بتایا کہ احمد آباد میں ایس جی ہائی وے پر اسکان پل پر ایک ٹرک نے تھار کو ٹکر مار دی جس کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جائے وقوع پر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔ اس دوران پیچھے سے آ رہی ایک تیز رفتار جیگوار لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔

Gujarat Accident
Gujarat Accident

By

Published : Jul 20, 2023, 7:40 AM IST

Updated : Jul 20, 2023, 9:56 AM IST

گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ

احمد آباد:گجرات کی راجدھانی احمد آباد میں دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موت ہو گئی۔ دیر رات، ایک مہندرا تھار اسکان پل کی طرف جانے والے ڈمپر کے پیچھے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اسی وقت، کرناوتی کلب کی طرف سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آرہی ایک جیگوار کار نے ہجوم کو روند دیا۔ حادثے کے وقت جیگوار کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ لوگ 25 فٹ اور 30 ​​فٹ تک دو جا گرے۔ چھ افراد کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔

9 لوگوں کی موت

احمد آباد کے اسکان پل پر پیش آئے اس خوفناک حادثے میں کل 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی سولا سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بوٹاد اور سریندر نگر کے رہائشیوں کے طور پر کی گئی ہے۔ کار ڈرائیور کا نام تاتیا پٹیل بتایا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہو گئی ہے۔ موقع پر جو نوجوان جمع تھے وہ بوٹاد اور سریندر نگر سے پڑھنے آئے تھے۔

15 افراد زخمی

پہلے مہندرا کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا۔ اس کے بعد جیگوار کار کے ڈرائیور نے حادثاتی طور پر اسے دیکھنے کے لیے جمع بھیڑ پر گاڑی چڑھادی جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت اسکان پل پر 40 سے 50 لوگوں کے جمع ہونے کی خبر ہے۔ رات گئے پیش آنے والے واقعے میں پل پر لاشیں دور دور تک بکھری ہوئی تھیں۔ تقریباً 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے میں تحقیقات کے لیے وہاں موجود محکمہ ٹریفک کے ایک پولیس اہلکار کی بھی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثے کو احمد آباد کا اب تک کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Transformer Explodes in Chamoli چمولی میں الکنندا ندی کے کنارے ٹرانسفارمر پھٹنے سے سولہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

عینی شاہد کا کیا کہنا ہے؟

اسکان پل پر کھڑے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ 'پہلے تھار کی ایک گاڑی ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ لوگ اس حادثے کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔ اسی دوران جیگوار کار نے وہاں کھڑے لوگوں کو کچل دیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ لوگ اچھل کر 25 فٹ تک دو جا گرے۔' زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکٹر 1 جے سی پی نیرج کمار بڈگجر سینئر افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، تمام زخمیوں کو علاج کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 9:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details