اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp احمدآباد میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام - خیر گرلس ہائی اسکول اور جی سی ایس ہسپتال

احمدآباد میں خیر گرلس ہائی اسکول اور جی سی ایس ہسپتال کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ماہر داکٹروں کی نگرانی میں پانچ سو سے زائد لوگوں کی طبی جانچ کی گئی۔

احمدآباد میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام
احمدآباد میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 5:26 PM IST

احمدآباد میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

احمد اباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں خیر گرلس ہائی اسکول اور جی سی ایس ہسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ماہر داکٹروں کی نگرانی میں پانچ سو سے زائد لوگوں کی طبی جانچ کی گئی۔مریضوں کے درمیان دوائیں بھی تقسیم کی گئی۔

اس سلسلے میں مفت طبی کیمپ کے منتظمین مفیص احمد انصاری نے کہا کہ آج موجودہ دور میں عام لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔مالی تنگی کے سبب غریب بہتر ڈھنگ سے علاج بھی نہیں کرا پاتے ہیں۔ہم نے ان ہی لوگوں کے لئے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ڈاکٹرز مریضوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ انہیں مفید مشورہ بھی دے رہے ہیں۔اس مشورے سے مریضوں کو یقین فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj Policies 2023 حج سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جانے پر گجرات کے عازمین حج مایوس

اس موقع پر بیرپور درگاہ شریف کے سجادہ نشین سید شفیع اللہ ا بابا دریائی نے کہا کہ آج میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے شرکت کی۔ مریضوں کے درمیان مفت میں دوائیں تقسیم کی گئی۔ ہم راج ڈنڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس کے 17 سال مکمل ہوئے۔اس موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details