اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیبریک کمپنی میں چارمزدور ہلاک - ahmedabad crime news

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کےکوٹھ علاقے میں ایک فیبرک کمپنی میں چار مزدوروں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فیبریک کمپنی میں چارمزدور ہلاک
فیبریک کمپنی میں چارمزدور ہلاک

By

Published : Jul 19, 2020, 9:56 PM IST

پولس نے اتوار کو بتایا کہ مبینہ طور سے دھونی گاؤں میں چریپال گروپ کی فیبرک کمپنی میں چار ٹھیکہ مزدور سنیچر کو کیمیکل ٹینک کی صفائی کرنے اس میں اترے تھے۔

صفائی کے دوران گیس رسنے سے چاروں مزدوروں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت سانند کے ہٹیپور کے رہنے والے میور بھائی (19)، وجے بھائی (21)، پربھو بھائی (25) اور دھونکا کے کیسرگڑھ کے پروین راٹھور (25) کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی سائنس دانوں کو کورونا کی نئی لہر کا خدشہ

پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details