اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابرمتی ندی میں چار لوگوں نے چھلانگ لگائی، دو ہلاک - گجرات میں احمدآباد شہر

ریاست گجرات میں احمدآباد شہر کی سابرمتی ندی میں آج چار لوگوں نے چھلانگ لگا دی جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

فائل فوٹو

By

Published : Oct 20, 2019, 3:23 PM IST

فائربریگیڈ کے افسر سوروپ پردھان گڑھوی نے بتایا کہ کسی وجہ سے دو خواتین صبح بوٹنگ پوائنٹ سے سابرمتی ندی میں کود گئیں۔

اسی دوران انہیں بچانے کی کوشش میں ایک سیکورٹی گارڈ بھی ندی میں کود گیا جس سے ایک خاتون اور سیکورٹی گارڈ کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون کو باہر نکال کر اسپتال بھیج دیا گیا۔

تھوڑی دیر بعد سبھاش پل سے ایک اور شخص نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔اسے اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details