ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے رہنے والے چار طلباء کو کمبوڈیا میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں 200 سوالات کو کسی بھی قسم کے الیکٹرانک مدد کے بغیر 8 منٹ میں حل کرنا ہوگا۔
راجکوٹ: چار طلبا بین الاقوامی مقابلہ کے لیے منتخب - چار طلبا بین الاقوامی مقابلہ کے لیے منتخب
کمبوڈیا میں 7 دسمبر کو یوسیماس کے زیر اہتمام 24 ویں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کے لیے راجکوٹ کے چار طلباء منتخب کیے گئے ہیں۔
7 دسمبر کو کمبوڈیا میں یوسیماس کے زیر اہتمام 24 ویں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں راجکوٹ کے چار طلباء شامل ہوں گے۔ جن میں ویکریا دھونی، تیرت جوشی، رتھین دافڈا، بھبھ خانپرا شامل ہیں۔
پچھلے دو ماہ سے ان بچوں کی تیاری جاری ہے اور ان بچوں کو 8 سے 10 گھنٹے ذہنی مشق کرنی ہوتی ہے۔ اس مقابلے میں 200 سوالات کو کسی بھی قسم کے الیکٹرانک مدد کے بغیر 8 منٹ میں حل کرنا ہوگا۔
اسی کے ساتھ ہی ان طلباء کے کوچ رجنیش راجپرا نے مقابلے کے بارے میں بتایا کہ کوئی بھی بچہ محنت، لگن اور دوسروں سے رہنمائی حاصل کرکے بہترین جگہ پہنچ سکتا ہے۔