گجرات کے سابق ڈی جی پی، وقف بورڈ کے سابق چیئرمین، اور بی جے پی رہنما اے آئی سید کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، سعید کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے علاج کے لئے وینٹیلیٹر پر تھے۔ علاج کے دوران آج ان کا انتقال ہوگیا۔
آئی پی ایس آفیسر نے ریٹائرمنٹ کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران کے پی ایس گل کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
سنہ 1978 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر، سعید اے ڈی جی پی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے اور 2009 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
واضح رہے کہ گاندھی نگر پولیس بھون میں بطور اے ڈی ڈی جی پی کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے اے آئی سعید کو ایک اسمارٹ آفیسر سمجھا جاتا تھا انہوں نے محکمہ ایڈمن میں احمدآباد شہر میں ٹریفک ڈی سی پی اور جوائنٹ کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اے ایس آئی سید گجرات وقف بورڈ کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔