احمدآباد:گجرات سے اس سال دس ہزار عازمین سفر حج پر گئے تھے۔ اسی قافلے کے ساتھ احمدآباد کے مشہور سابق آئی اے ایس آفیسر جی ایچ خان بھی سفر حج پر گئے تھے اور حج ادا کرنے کے بعد حج سے واپسی سے قبل ہی جی ایچ خان کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ اس افسوسناک خبر کے ساتھ احمد آباد، گاندھی نگر سمیت ریاست بھر میں ان کے چاہنے والوں اور خاندان میں رنج و غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی مکہ مکرمہ میں ہی ہیں جو حج کے لیے ان کے ساتھ گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
IAS officer G Khan Passed Away گجرات کے مشہور سابق آئی اے ایس افیسر جی ایچ خان کا مکہ مکرمہ میں انتقال
گجرات اسٹیٹ وقت بورڈ کے سابق سی ای او، گجرات حج کمیٹی کے سابق سیکرٹری اور سابق آئی اے ایس آفیسر جی ایچ خان کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ جی ایج خان نے ہیلتھ اینڈ اسپیپا میں کمشنر کی حیثیت سے بیش بہا خدمات انجام دیں تھی۔
اس تعلق سے گجرات اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن ناصر خان بلوچ نے بتایا کہ سابق آئی اے آفیسر غلام مصطفیٰ حمید حسین خان اور عرف جی ایج خان جو احمد آباد سے مکہ مکرمہ حج کرنے گئے تھے مکہ مکرمہ میں ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق آئی ایس افیسر جی ایج خان طبیعت کے بہت ہی خوش مزاج اور ملنسار تھے۔
انہوں نے اپنے دور میں سب کے لیے فائدہ پہنچانے کے لیے عظیم جذبے کے ساتھ خلوص نیت سے عوام کی خدمت کی۔ جی ایچ خان اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لیے احمدآباد سے مکہ مکرمہ گئے تھے۔ انہوں نے گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او، گجرات اسٹیٹ حج کمیٹی سیکریٹری اور ہیلتھ اینڈ سپیپا کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں ہے۔ اس کے علاوہ وہ مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے بچوں کو سلطان احمد یتیم خانے میں تعلیم بھی دیتے تھے۔