اردو

urdu

گجرات: اسمبلی کی 8 نشستوں پر جلد انتخابات متوقع

By

Published : Sep 5, 2020, 12:40 PM IST

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 'گجرات اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہوں گے۔'

گجرات: اسمبلی کی 8 نشستوں پر جلد انتخابات متوقع
گجرات: اسمبلی کی 8 نشستوں پر جلد انتخابات متوقع

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 'بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ملک کی 65 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ان میں لوک سبھا کی ایک سیٹ اور اسمبلی کی 64 نشستیں شامل ہیں۔ ان 64 نشستوں میں سے گجرات اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات بھی ہوں گے کیونکہ کانگریس کے 8 اراکین اسمبلی نے راجیہ سبھا الیکشن کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا اور یہ سیٹیں اب تک خالی ہیں۔'

اس تعلق سے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 'بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا اور بہار اسمبلی انتخابات کا عمل 29 نومبر سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی دوران گجرات اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔'

گجرات اسمبلی کی ان 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

لمبڈی اسمبلی سیٹ
ابڈاسا اسمبلی سیٹ
کرجن اسمبلی سیٹ
کپراڈا اسمبلی سیٹ
ڈانگ ضلع کی اسمبلی سیٹ
گرڈا اسمبلی سیٹ
موربی ضلع کی اسمبلی سیٹ
دھاری اسمبلی سیٹ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details