اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Haj Pilgrims سفر حج کی تیاری پر گجرات حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر سے خصوصی گفتگو

عازمین سفر حج پر کیا کچھ سامان لے جائیں اور جانے سے قبل کیسی تیاری کریں۔ اس پر ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے گجرات حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر فاروق پوپٹیہ سے خصوصی گفتگو کی۔ Gujarat Haj Committee

ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے گجرات حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر فاروق پوپٹیہ سے خصوصی گفتگو کی
ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے گجرات حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر فاروق پوپٹیہ سے خصوصی گفتگو کی

By

Published : May 6, 2023, 1:17 PM IST

سفر حج کی تیاری پر گجرات حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر سے خصوصی گفتگو

احمدآباد:سفر حج پر جانے کے لیے پورے ملک میں زور وشور سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئندہ ماہ سفر حج کے لیے قافلہ روانہ ہوگا۔ گجرات حج کمیٹی بھی ہر طرح سے تیاریاں کر رہی ہیں۔ ایسے میں عازمین حج سفر حج پر کیا کچھ سامان لے جائیں اور کیسی تیاری جانے سے قبل کریں۔ گجرات کے عازمین کے لیے سفر حج کے لیے ضروری ہدایات میں فاروق پوپٹیہ نے بتایا کہ گجرات حج کمیٹی کو عازمین حج کی تقریباً بیس ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور آٹھ ہزار سات لوگوں کا انتخاب سفر حج کے لیے گجرات سے کیا گیا ہے اور ویٹنگ لسٹ کے 1501 عازمین کو بھی سفر حج کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے اور تمام طرح کی تیاریاں گجرات حج کمیٹی کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سفر حج کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ عازمین اپنی صحت کا خیال رکھیں اور انہیں جو بیماری ہے اس کی دوائیاں ضرور ساتھ لے جائیں۔ وہاں کا موسم الگ ہوتا ہے۔ گرمی زیادہ ہوتی ہے تو اسے مد نظر رکھتے ہوئے اپنی دوائیاں ساتھ رکھیں۔ ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈا زم زم پینے سے لوگوں کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔ اس لیے نارمل واٹر اور زم زم پئیں۔ آرام کے وقت آرام کریں اور ٹائم ٹیبل کے ساتھ چلیں۔ کھانے پینے میں بہت احتیاط رکھیں اور اس کی پریکٹس ابھی سے کریں۔ زیادہ کھانا نہ کھائیں۔ پانی زیادہ پئیں۔ پھل فروٹس کھائیں اور پابندی والی اشیاء اپنے ساتھ نہ لے جائیں۔

ایئر پورٹ میں جانے کے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سب پہلے اپنے بیگ اس سائز کی لے جائیں جسے حج کمیٹی نے منظوری دی ہے۔ دو بڑے بیگ اور ایک ہینڈ بیگ ہی لے جائیں۔ جس میں ضروری اشیاء رکھیں۔ تیل، گھی، خشخش، سوکھا کھوپرا، اور جلنے والی آئٹم ہرگز نہ لے جائیں۔اپنے سامان کو دو حصوں میں رکھیں۔ ہینڈ بیگ میں نقصان پہنچانے والی کوئی چیز نہ رکھیں۔ چھری، کٹر، نیل کٹر، سیلو ٹیپ وغیرہ ہینڈ بیگ میں نہ لے جائیں۔ ان چیزوں کو بڑے بیگ میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details