گجرات اسمبلی انتخابات کو ابھی کافی وقت ہے، تاہم سیاسی پارٹیاں ابھی سے انتخابی تیاروں میں مصروف ہیں۔ یک بعد دیگر پارٹیوں کے سینیئر رہنما گجرات کے دورے کر رہے ہیں اور عوام کو لبھانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی گجرات کے دورے پر ہیں جہاں وہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ذمہ داران سے ملاقات کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا Exclusive Interview with Asaduddin Owaisi۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ' گجرات بی جے پی کا گڑھ ہے، وہاں وہ عوام کو لبھانے میں کیسے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'کسی پارٹی کا کوئی گڑھ نہیں ہوتا ہے، یہ کانگریس کی نا اہلی ہے کہ 27 برسوں سے بی جے پی ریاست کے اقتدار میں قابض ہے۔ ہم یہاں لیڈرشپ تیار کرنے کے لیے آئے ہیں اور گجرات کے مسلمانوں کی آواز کو اسمبلی تک پہنچانے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد بھی وہ آئندہ مہینوں میں گجرات کا دورہ کریں گے اور یہاں کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔'