اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Election 2022 باپو نگر اسمبلی حلقہ سے ایس پی امیدوار الطاف خان میدان میں

گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار عوام کے درمیان جاکر ووٹوں کی اپیل کررہے ہیں وہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار الطاف خان بھی لوگوں سے مل کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ Gujarat Election 2022

الطاف خان
الطاف خان

By

Published : Nov 29, 2022, 1:05 PM IST

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں احمد آباد کے باپو نگر 49 اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی نے الطاف خان کو امیدوار بنایا ہے اسی سلسلے میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار الطاف خان سے خصوصی گفتگو کی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے الطاف خان نے کہا کہ میں نے عوام کے لیے بہت کام کیا ہے لوگ میرے کام کو جانتے ہیں اور لوگوں کے کہنے پر ہی میں باپونگر سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ پہلے میں نے ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر گومتی پور میں کارپوریشن الیکشن لڑا تھا لیکن اس میں کامیابی نہیں حاصل نہیں ہوئی بعد میں مجلس مستعفی ہوگیا اور سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگیا۔ ایس پی نے مجھے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔ میں ڈور ٹو ڈور پرچار کے ذریعے لوگوں کے درمیان جا رہا ہوں کیونکہ باپونگر مسلم اکثریتی علاقہ ہے اس لیے یہاں کے لوگ مسلم امیدوار کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔ Interview With SP Candidate Altaf Khan

سماج وادی پارٹی کے امیدوار الطاف خان سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ باپونگر حلقہ سے الیکشن نہ لڑنے کے لیے مجھ پر کافی دباؤ بنایا گیا لیکن میں نے لوگوں کا بھروسہ نہیں توڑا اور میں ڈٹ کر الیکشن لڑ رہا ہوں۔ اس اسمبلی حلقہ سے ہمت سنگھ پٹیل کانگریس سے کئی انتخابات میں جیت درج کرتے رہے ہیں اور اس بار بھی انہیں ہی ٹکٹ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے مسلمانوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا بلکہ یہاں کی عوام کو ذات پات میں تقسیم کردیا اور اندر اندر لڑایا اس لیے اب یہاں کے لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ یہاں کے لوگ مجھے ضرور کامیاب کریں گے۔ Interview With SP Candidate Altaf Khan

یہ بھی پڑھیں : Gujarat Assembly Election جمالپورہ کھاڑیہ نشست پر دلچسپ مقابلہ متوقع

ABOUT THE AUTHOR

...view details