اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلباء کی پریشانی دور کرنے کے لیے آن لائن کیرئیر گائڈنس اینڈ کاونسلنگ سینٹر کا قیام

ریاست گجرات میں طلباء کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند کی تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) کی گجرات برانچ نے 8 جون سے "آن لائن کیرئیر گائڈنس اینڈ کاونسلنگ سینٹر" قائم کیا ہے۔

By

Published : Jun 9, 2021, 7:57 PM IST

طلباء کی پریشانی دور کرنے کے لیے  آن لائن کیرئیر گائڈنس اینڈ کاونسلنگ سینٹر کا قیام
طلباء کی پریشانی دور کرنے کے لیے آن لائن کیرئیر گائڈنس اینڈ کاونسلنگ سینٹر کا قیام

پورے ملک میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ تشویشناک حالات کے سبب اسکول و کالج بند ہیں۔ جس کے سبب طلبا کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کورونا کے سبب طلبا آن لائن تعلیم سرگرمیوں سے مختلف ذہنی پریشانیوں کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ طلبا کی ان تمام پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) کی گجرات برانچ نے "آن لائن کیرئیر گائڈنس اینڈ کاونسلنگ سینٹر" قائم کیا ہے، جو 8 جون سے 28 جون تک جاری رہے گا۔


اس تعلق سے ایس آئی او گجرات کے سیکریٹری منور حسین نے کہا کہ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا طلبا اور نوجوانوں کے لیے کام کرتی ہے۔ موجودہ دور میں کورونا وائرس کے سبب طلبا کو مختلف پریشانیاں اٹھانی پر رہی ہیں، خاص طور سے کیریئر گائیڈنس اور اقتصادی پریشانیوں کے سبب طلبا الجھن کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ جس کے لیے ہم نےآن لائن کیرئیر گائڈنس اینڈ کاونسلنگ سینٹر شروع کیا ہے جس کے تحت چار طریقوں سے طلبا کی پریشانیاں دور کی جائیں گی ۔جس میں سائیکلوجیکل ایسیوز، کیرئیر گائڈنس ،اسکالر شپ گائڈنس، اسٹڈی ریلیٹیڈ ایشیوز، ان چار ڈومین کے تحت طلبا یا والدین ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہم ایکسپرٹس کے زریعے ان کی کاونسلنگ کروائیں گے۔

طلباء کی پریشانی دور کرنے کے لیے آن لائن کیرئیر گائڈنس اینڈ کاونسلنگ سینٹر کا قیام
انہوں نے کہا کہ یہ کاونسلنگ سینٹر 8 جون سے 28 جون تک جاری رہے گا جس کے لیے طلبا صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنا آفیشل نمبر 9974251687 جاری کیا ہے۔ جس پر ہم لوگ طلبا کو تمام طرح کی تعلیمی رہنمائی کریں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details