اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے گائیڈ لائن جاری - اسمبلی کے ضمنی انتخابات

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور گجرات میں کورونا کی کل تعداد 84 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔ ایسے میں کورونا کے دوران گجرات اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ضمنی انتخابات پر تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔

گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن جاری
گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن جاری

By

Published : Aug 22, 2020, 1:05 PM IST

چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

گجرات میں جہاں ضمنی انتخابات میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے۔ وہیں اس ہدایات پر عمل در آمد کے ساتھ ہی اکتوبر تک اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

گجرات اسمبلی کی خالی آٹھ نشستوں میں سے لمڑی، گرڈق، ابڈاسا ڈانگ اور داھاری، جیسی پانچ نشستوں کو عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الاٹ کیا گیا ہے۔ تاہم چھ ماہ کی مدت کے دوران 15 ستمبر سے پہلے ان تمام سیٹوں پر نیا رکن اسمبلی کا انتخاب کرنا لازمی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے یہاں انتخابات ہو نہیں پا رہے لہذا زیر التواء اسمبلی کے آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات اب بہار اسمبلی کے عام انتخابات کے ساتھ اکتوبر میں ہونے کی امید ہے۔

چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے اعلان کردہ گائیڈ لائن کے مطابق ایک بوتھ میں 1000 سے زائد ووٹر نہیں ہونا چاہئے اور اکتوبر نومبر کے دوران ضمنی انتخابات کرانے کی پوری کرنا کورونا کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آخر نومبر اور دسمبر میں گجرات اسمبلی 2022 سے پہلے کے بڑے سطح پر میونسپل کارپوریشن اور پنچایت کا الیکشن کرنے کی تیاری ریاستی الیکشن کمیشن کر رہی ہے۔ ایسے میں کورونا کے دوران چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے اعلان کردہ گائیڈ لائن کا اثر بلدیاتی انتخابات پر ہوگا جس کے لیے ایک نیا عملہ تیار کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details