انٹرنیشنل یوگ کمپٹیشن میں گجرات کی فیزیو تھیراپسٹ اسماء وہرا کا انتخاب احمد آباد: ڈاکٹر اسماء وہرا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا انتخاب یوگ پلیئر اور فزیو تھیراپیسٹ کے طور پر کیا گیا ہے کیونکہ میرا کام ہے کہ میں فزیو اور یوگ کو ساتھ میں جوڑ کے کرتی ہوں۔ میں خود ایک یوگا پلیئر ہوں اور ایک فزو تھیراپسٹ بھی ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ میں تین سال سے پریکٹس کر رہی ہوں اور یوگا میں دو سال سے جڑی ہوئی ہوں انٹرنیشنل یوگ ڈے جو 21 جون کو ہوتا ہے تو ہم اس میں ورکشاپ وغیرہ کرتے ہیں پرسنلی فیزیو بھی کرتے ہیں اور یوگا ٹریننگ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی دو سال سے میں ایک فیمیل ٹرینر کے اندر میں خود یوگا کرتی تھی اور میں خود بھی ہوگا کرواتی بھی ہوں ابھی میں ڈاکٹر محبوب قریشی جو گجرات یوگ فیڈریشن صدر ہیں ان کے انڈر میں یوگا ٹریننگ لیتی ہوں اور ابھی 2023 میں یوگ ڈپلومہ میں جوائن کرنے والی ہوں اور ایک سیل کا ڈپلومہ کورس ہے جس میں ہم کو یوگ ڈپلومہ ٹریننگ , سرٹیفیکیٹ اور ڈگری ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:No Food Waste Campaign ٹیم احمد شاہ آرمی کی احمد آباد میں ’نو فوڈ ویسٹ‘ مہم
ڈاکٹر اسماء وہرا نے مزید کہا کہ ابھی میں گجرات سے میرا ایک ہی سلیکشن ہوا ہے انٹرنیشنل یوگا مقابلے کے لیے ابھی اگے اور پروسیس چل رہی ہے ہو سکتا ہے کہ نہیں بھی ہو میں ایک ہی فزیو تھیراپسٹ اس مقابلے کے لیے رہوں ۔ اس کے لیے میں کافی جوش سے لبریز ہوں اور خوش ہوں