احمدآباد کے جوہاپورا پورہ میں ایک آئسولیشن کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس تعلق سے احمد آباد میونسپل کمشنر کو گجرات ہائی کورٹ کے وکیل گل معین کھوکھر نے ایک مکتوب بھی لکھا ہے۔ اس سلسلے میں معین کھوکھر کا کہنا ہے کہ احمدآباد میں کورونا سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
لیکن احمدآباد کے مسلم علاقوں میں اور خاص طور سے جوہاپورہ میں جہاں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہے، وہاں ایک بھی آئسولیشن وارڈ نہیں بنایا گیا ہے کورونا مریضوں کو علاج کرانے کے لیے بڑا لمبا سفر کرنا پڑتا ہے۔
احمدآباد کے جوہاپورا پورا علاقے میں آئسولیشن کووڈ کیر سینٹر شروع کرنے کا مطالبہ انہوں نے مزیدکہا کہا کہ گجرات ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک پی آئی ایل میں ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے حلف نامہ میں میونسپل کمشنر اور کلکٹر کو مذہبی مقامات ہوٹلوں یا اسکولوں میں کورونا کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گل معین کھوکھر کا مطالبہ ہے کہ احمدآباد کے جوہاپورہ علاقے میڈیکل اسپتال اور آلات کی شدید کمی ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں کورونا سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
ایسے میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں یا نجلی کمیونٹی ہال یا ہوٹل یا مذہبی مقام پر کورونا مریضوں کے لیے آئسولیش کورونا کیر سینٹر شروع کیا جائے جس میں احمدآباد کے سماجی خدمات بھی مدد کرنے کو تیار رہیں ۔ تاکہ جوہاپورہ کے لوگوں کو کچھ راحت مل سکے۔