اس سلسلے میں مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے خط میں لکھا ہے کہ 18 دسمبر کو پوری دنیا میں عالمی یوم اقلیتی حقوق کے طور پر منایا جاتا ہے، لیکن گجرات میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے اب تک اقلیتی کمیشن اور اقلیتی وزارت کو بھی تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔
اسی وجہ سے گجرات میں اقلیتی برادری کی ترقی اور تحفظ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی بہت ضرورت ہے، اس سلسلے میں ہم وزیر اعلی سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ وہ قانون ساز اسمبلی گجرات کا اجلاس طلب کریں اور اقلیتی وزارت کے ساتھ ساتھ اقلیتی کمیشن بنانے کی پہل کریں۔