کھجور میں بے شمار اقسام کے وٹامینز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھجور کو توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ مانا جاتا ہے۔جبکہ اس میں بہت سی بیماریوں کے لئے شفا بھی موجود ہیں ۔کھجورمیں موجود بہت سی معدنیات انسانی جسم کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ایسے میں ہر مسلمان افطار کے وقت کھجور سی روزہ کھولتا ہے ۔
کھجور کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کھجور کی رونق پھیکی نظرآرہی ہے، متعلقہ ویڈیو وہیں احمدآباد کے تین دروازہ بازار میں موجود کھجوروں کی دوکانوں ہر اقسام کے کھجور تو موجود ہیں لیکن کھجور کی خریدی میں اس بار گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔۔ اس تعلق سے کھجور کے دوکاندار سلمان پٹھان نے کہا کہ ہم لوگ گذشتہ چالیس سال سے کھجور کا کاروبار کر رہے ہیں ۔اس بار جی ایس ٹی اور دوسرے ٹیکس کی وجہ سے کھجور کی قیمت میں تیس سے چالیس فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔اس لئے لوگ خریدنے میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔
کھجور کھانے سے بہت سارے فائدے ہوتے ہیں کیونکہ کھجور میں کاربوہائیڈریٹس،آئرن،فائبر، شوگر،میگنیز،اور پوٹاشیم ہوتا ہے،جو جسم کی کھوئی ہوئی توانائی بحال کرتا ہے۔ایسے میں ہر طرح کی کھجور احمدآباد کی دوکانوں میں فروخت کی جاتی ہے۔ اس پر ایک دوسرے دوکاندار مہتاب خان پٹھان نے کہا کہ غریب امیر سب کے لئے یہاں ان کے حساب سے کھجوریں دستیاب ہوتی ہیں۔ لیکن جب سے نوٹ بندی اور اور جی ایس ٹی کا قہر پڑاتب سے ہمارے کاروبار پر بے حد اثر پڑا۔لوگ کھجور خرید تو رہے ہیں لیکن گذشتہ سال کے مقابلے اس بار کم خریدی ہو رہی ہے کیونکہ کھجور کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔
وہیں کھجور خریدنے والے روزہ دار نے کہا کہ کھجور افطار کا سب سے اہم حصہ ہے۔یہاں ہر قسم کی کھجور ملتی ہیں لیکن ہمیں سب سے زیادہ عجوہ کھجور پسند ہیں۔قیمت بہت زیادہ لیکن رمضان میں یہ کھجور ہماری زندگی کا حصہ ہے اس لئے خریدنا ضروری ہے۔
غذائیت سے بھرپور کھجور کی قیمتوں میں چالیس سے پچاس فی صد تک کا اضافہ غریب عوام کے ساتھ دشمنی کا مترادف ہے۔اورماہ رمضان میں کھجور کی قیمتوں میں کم ہونے کی بجائےمزید بڑھ گئی ہے ۔جس نے عوام کو کشمکش میں ڈال دیا ہے۔