اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا - احمد آباد کی خبریں

ریاست گجرات میں مہلک وبا کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ اس دوران اس مہلک وبا سے بزرگ شہری بھی کافی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔

کورونا کے قہر کے دوران سینیئر سٹیزن کے حالات
کورونا کے قہر کے دوران سینیئر سٹیزن کے حالات

By

Published : Jul 24, 2020, 3:56 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 80 فیصد اموات بزرگوں کی بتائی جاتی ہے۔

ریٹائرڈ پرنسپل آئی ٹی آئی ایم ایچ ملک نے بتایا کہ 'کووڈ 19 کے دوران سینیئر سٹیزن کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس دوران سب کاروبار اور کمپنیاں بند تھیں جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کی نوکری بھی چھوٹ گئی۔ گھر میں کمانے والے نہیں تھے ۔اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑی مشکل سے وقت گزرا اور اب ان لاک ہونے کے باوجود نوکری سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ نوکری ملنا بھی بہت مشکل ہوگئی ہے، اس لیے بچے پریشان ہیں۔'

کورونا کے قہر کے دوران سینیئر سٹیزن کے حالات

تو یونین بینک احمدآباد کے ریٹائرڈ چیف منیجر صالح ماسٹر نے کہا کہ 'ہم سرکاری نوکری کرتے تھے اس لیے لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہمیں پینشن ملتی رہی لیکن پینشن کے پیسے نکالنا بہت دشوار ہو گیا تھا۔ اس دوران اے ٹی ایم بند تھے بزرگوں کو باہر نکلنے پر بھی پابندی لگائی گئی۔ گھر کا راشن بھی لانے نہیں جا سکتے تھے۔'

ایک اور سینیئر سٹیزن ڈی ایم پٹھان نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے َزیادہ بڑے بزرگوں کو سنبھالنا مشکل ہو گیا تھا۔ اس دوران ایک کے بعد ایک کورونا سے بزرگوں کی موت کی خبر سننے کو مل رہی تھی۔ گھر والے بھی پریشان تھے۔ اسپتال جانے کے بعد اور بھی زیادہ لوگوں کی حالت خراب ہو جارہی تھی۔ اس لیے گھر میں رہ کر ہی کورونا کو مات دینے کی ہرممکن کوشش کر رہے تھے۔'

تو وہیں سینیئر سٹیزن عبدالرشید اعجازی کا کہنا ہے کہ 'اس دوران گھر میں اقتصادی تنگی ہو گئی تھی۔ آس پاس والوں کو پہلے ہم نے راشن کٹ دے کر مدد کی لیکن بعد ہمیں بھی بہت ساری پریشانی لاحق ہوگئی۔ سرکار نے اس دوران کسی طرح کی مدد نہیں کی جو سرکار کی جانب سے راشن دیا گیا وہ اس قدر خراب کوالٹی کا تھا کہ کسی کے حلق سے نہ اترے۔ اس کے باوجود گھر کے بزرگوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر کورونا کے حالات کا مقابلہ کیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details