اردو

urdu

By

Published : Apr 23, 2021, 2:10 PM IST

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس نے سارے ریکارڈ توڑ دیے

کورونا وائرس نے گجرات میں خوفناک شکل اختیار کرلیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد کی موت ہوئی ہے اور 13000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 92084 ہے جس میں سے 376 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

gj_ahd_01_corona new cases 13105 in gujarat_av_7205053
گجرات میں کورونا وائرس نے سارے ریکارڈ توڑے

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کر لیا ہے جس سے گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 13000 سے زائد درج کیے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک اضافہ ہوا ہے۔

گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5877 ہو گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو 13105 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 355875 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5010 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ کورونا کے کل معاملوں کی تعداد 453836 پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل فعال مریضوں کی تعداد 92084 یے جس میں سے 376 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 5142، سورت میں 1858، وڑودرا میں 598، گاندھی نگر میں 115، بھاونگر میں 148، بناس کانٹھا میں 236، راجکوٹ میں 697، سریندر نگر میں 87، پاٹن میں158، امریلی میں 85، جام نگر میں 336، مہسانہ میں 444 اور کچھ میں 214 نیے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details