اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ویکسینیشن آگاہی پروگرام

کورونا ویکسینیشن کے تعلق سے جوہاپورا علاقے میں واقع آمنہ خاتون ہسپتال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لوگوں کو کورونا ویکسین لینے کی اپیل کی گئی۔

کورونا ویکسینیشن آگاہی پروگرام
کورونا ویکسینیشن آگاہی پروگرام

By

Published : Jun 7, 2021, 2:11 PM IST

گجرات کے احمدآباد میں پھیلی کورونا ویکسینیشن کے تعلق سے غلط فہمیوں کو دور کرنے اور لوگوں میں کورونا ویکسین کے تعلق سے بیداری لانے کے لیے جوہاپورا علاقے میں واقع آمنہ خاتون ہسپتال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر موٹیویشنل اسپیکر سنجے راول نے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی، ساتھ ہی کورونا کے اس دور میں دن رات کام کر رہے آمنہ خاتون ہسپتال کے اسٹاف کو اعزاز سے نوازا۔

ویڈیو
آمنہ خاتون ہسپتال کے مینیجنگ ٹرسٹی اقبال حسین شیخ نے کہا کہ آمنہ خاتون ہسپتال کی بنیاد 2007 میں رکھی گئی تھی اور آج یہ احمدآباد کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر کورونا ویکسین کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے سنجے راول نے کہا کہ کورونا سے حفاظت کے لیے کورونا کا ٹیکہ لگوانا بے حد ضروری ہے. وہی آپ کی جان بچا سکتی ہے اگر لوگ ویکسین کے دونوں ڈوز لیتے ہیں تو آپ کی موت نہیں ہوگی، اس لیے میں آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ کسی بھی حال میں کورونا سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں اور افواہوں سے دور رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details