اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کے 1640 نئے معاملوں کی شناخت - corona updates

گجرات میں کورونا وائرس ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے ایک لمبے عرصے کے بعد گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 1600سے زائد درج کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

corona new cases 1640 in gujarat
گجرات میں کورونا وائرس کے 1640 نئے معاملوں کی شناخت

By

Published : Mar 23, 2021, 10:04 AM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4454 پر پہنچ گئی ہے ۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افرد ہلاک ہوئے ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 1640 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 276348 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1110 افراد کواسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 7847 ہے جس میں سے 73 مریض وینٹی لیٹر پرہیں وہیں 7774 افراد کی حالت مستحکم ہے

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 481 سورت میں 429وڈودرا میں 139 گاندھی نگر میں 19 بھاونگر میں 23 بناس کانٹھا. میں 6 راجکوٹ میں 126 سریندر نگر میں 7 پاٹن میں.15 امریلی میں 10 جام نگر میں 6 مہسانہ میں 12 کچھ میں. 17 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details