اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کا قہر جاری

گجرات میں کورونا وائرس سے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا کا قہر جاری
گجرات میں کورونا کا قہر جاری

By

Published : Sep 14, 2020, 10:10 AM IST

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3213 پہنچ گئی ہے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1326 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کا قہر جاری
گجرات میں اب تک کل 113662 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 94010 سے زائد ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1205 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16439معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 87 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16352 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 3288811 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 175، احمدآباد میں 151، وڈودرا میں 85، گاندھی نگر میں 17، بھاونگر میں 39، بناس کانٹھا میں18، راج کوٹ میں 99، سریندر نگر میں 19، پاٹن میں 11، امریلی میں 25، جام نگر میں 99 اور مہسانہ میں 32 کچھ میں 28 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details