کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4148 پر پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4148 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1223 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 225304 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 206529 پر پہنچ گئی ہے۔
تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1403 افراد کو ہاسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 13627 معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 71 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 13556 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8553164 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 258 سورت میں 166 بڑودہ میں 127 گاندھی نگر میں 35 بھاؤنگر میں 26، بناس کانٹھا میں 13، راج کوٹ میں 33، سریندر نگر میں 16، پاٹن میں 16، امریلی میں 26، جام نگر میں 8، مہسانہ میں 31 کچھ میں 24 معاملے درج ہوئے ہیں۔