گجرات:احمدآباد کے جمالپور علاقے سے عمران کھیڑا والا کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں جو ایک طویل سیاسی سفر کے بعد کونسلر سے ایم ایل اے بنے ہیں۔ عمران کھیڑا والا کا پورا نام عمران یوسف بھائی کھیڑا والا ہے۔ 2010 میں انھوں نے جمال پور سے کارپوریشن کا الیکشن کانگریس کے امیدوار کے طور پر جیتا تھا۔ اس کے بعد 2012 میں ٹکٹ کو لے کر تنازع ہوا اور انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ایسے میں مقامی طور پر مقبول عمران کھیڑا والا نے آزاد امیدوار کے طور پر کارپوریشن کا الیکشن لڑا اور جیت حاصل کی وہ اس وقت آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیتنے والے واحد مسلم لیڈر تھے۔ Imran Khedawala on His Services
اس کے بعد 2017 میں عمران کھیڑا والا کو کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ دیا۔ شہری علاقے کے 18 اہم ترین نشستوں میں کانگریس کو اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جس میں عمران کھیڑا والا نے بھی جمال پور کھاڑیہ سیٹ پر اپنا قبضہ جمایا۔ رکن اسمبلی بننے کے بعد پانچ سال کے دوران انہوں نے کیا کچھ کام کیا اس تعلق سے عمران کھیڑا والا نےکہا کہ جمال پور علاقے میں زیادہ تر مسلم و کھاڑیہ علاقے میں غیر مسلموں کی زیادہ آبادی ہے۔ انھوں نے دونوں مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا کام 5 سال کے دوران کیا ہے۔