اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے رکن بن گے - رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا

کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے کہاکہ وقف املاک اللہ کے نام کی گئی جائیداد ہے۔ اس کو لے کر اگر کوئی سیاست کرتا ہے تو اس کے خلاف کڑی کارروائی ہونی چاہئے۔گجرات وقف املاک کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔ Imran Khedawala Gujarat Waqf Board Member

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا بنے گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے ممبر
رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا بنے گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے ممبر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 6:15 PM IST

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا بنے گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے ممبر

احمدآباد: رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے کہا کہ گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ میں بطور ممبر جو میری تقریری ہوئی ہے اس کے لیے مجھے سی ایم آفس سے کل فون آیا تھا۔ اس کے لئے سب سے پہلے تو میں گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے وقف بورڈ کا ممبر بنایا۔

انہوں نے کہاکہ لیکن گجرات کے ایک بھی مسلم ایم پی نہیں ہے اس کے لیے مجھے مسلم رکن اسمبلی کے طور پر وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل نے وقف بورڈ کا ممبر بنایا ہے۔ اس کے لیے میں ان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے ساتھ پانچ لوگوں کی تقرری اسٹیٹ وقف بورڈ میں کی گئی ہے۔ امید ہے کہ یہ تمام لوگ اپنی ذمہ داری اچھی طرح سے نبھائیں گے۔ مجھے اس کے لیے پورا بھروسہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے وقف کی باڈی نہیں ہونے کی وجہ سے گجرات کے اندر بہت سی پریشانی کھڑی ہوئی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ گجرات کے اندر وقف کے چار ہزار سے زائد کیسز پینڈنگ ہیں۔ کئی لوگوں کے رجسٹریشن کرانے میں دل بدل کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات ہائی کورٹ نے حضرت کالو شہید بابا کی درگاہ کو ہٹانے کے حکم پر روک لگا دی

کانگریس کے رکن کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے گجرات کے اندر جہاں جہاں اوقاف کی جائیداد کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے ۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details