ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے جمال پور کھارڑیہ اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ جاری ہے،اس دوران متعدد انتخابی مراکز پر ای وی ایم میں تکنیکی کی خرابی سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئیں۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی کے امیدوار عمران کھیڑا والا نے کہا کہ جمالپور علاقے میں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی ہے، کیونکہ ای وی ایم مشین میں کچھ خرابی آ گئی تھی ،جس کے بعد دوسری مشینیں لائی گئیں، جس کے سبب ووٹنگ میں تاخیر ہوئی۔ Congress candidate Imran Khedwala
Jamalpur Khadia Election 2022 کانگریس امیدوار عمران کھیڑا والا نے حق رائے دہی کا استعمال کیا - کانگریس امیدوا عمران کھیڑا والا
کانگریس پارٹی کے امیدوار عمران کھیڑا والا نے کہا کہ جمالپور علاقے میں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی ہے، کیونکہ ای وی ایم مشین میں کچھ خرابی آ گئی تھی ، جس کے بعد دوسری مشینیں لائی گئیں، جس کے سبب ووٹنگ میں تاخیر ہوئی۔ Congress candidate Imran Khedwala
عمران کھیڑا والا
انہوں نے کہا کہ چونکہ ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ہے لہذا ووٹنگ کے ختم ہونے سے متعلق مقررکردہ وقت میں اضافہ کیا جائے ،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں اپنے گھروں سے باہر آئیں اور جمہوری نظام کے عمل کو مستحکم کرنے میں غیر معمولی رول ادا کریں،انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین بچانا ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کثیر تعدد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:Gujarat Assembly polls phase 2 گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز