اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں 21 دنوں تک ملے گا مفت میں اناج - گجرات نیوز

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کی وجہ سے ملک بھر میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، جس کے پیش نظر گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے ریاست میں مزدور طبقات اور روز کما کر کھانے والے خاندانوں کے حق میں ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کو لیکر وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے میٹنگ کی
لاک ڈاؤن کو لیکر وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے میٹنگ کی

By

Published : Mar 25, 2020, 7:53 PM IST

آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے عوام کو یقین دہانی کراتےہوئے کہا کہ مزدوروں ، غریبوں اور مزدور خاندانوں کے چار کروڑ کنبے کو لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے میں کوئی پریشانی نہ ہو، اس لیے راشن کارڈ ہولڈر خاندانوں کو یکم اپریل سے سرکار نہایت کم قیمتوں پر اناج کی دکان سے ایک ماہ کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

دیکھیں ویڈیو

فی شخص 3.50 کلو گیہوں، 1.50 کلو چاول فی شخص اور ایک کلو چینی فی کنبہ، ایک کلو دال اور ایک کلو نمک مفت دیئے جائیں گے۔

وجئے روپانی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے شہریوں کو کورونا وائرس کی زد سے بچانے کے لئے اس طرح کے چھوٹے اور غریب خاندانوں کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی طرح کی پریشانی نہیں اٹھانی پڑے، اسلیے حکومت نے یہ اہم فیصلہ لیے ہیں۔

لاک ڈاؤن کو لیکر وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے میٹنگ کی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت سنجیدگی سے منصوبہ بنا رہی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کسی بھی ضروری سامان کی فراہمی یا کسی اور ضروری خدمات کی فراہمی میں کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔

وزیر اعلیٰ وجئے بھائی روپانی نے ایک بار پھر تمام بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کی ہے کہ ان 21 دنوں کے دوران سب گھر میں رہیں، باہر جمع نہ ہوں، ریاست میں ضروری سامان کی کافی فراہمی ہے اور اس بات کا اندیشہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کسی طرح کی چیزیں موجود نہیں ہوں گی اور گھروں میں ذخیرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details