اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: تین رکن اسمبلی کے ساتھ وزیر اعلی کی میٹنگ - احمدآباد گجرات کی خبر

گجرات میں اس وقت بڑھتی ہوئی کورونا کے کیسز کو دیکھتے ہوئے حکومت فی الحال مستعد نظر آرہی ہے۔ ایسے میں جہاں زیادہ تر کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، وہاں انتظامیہ لاک ڈاؤن پر سخت عمل کروا رہی ہے۔ جس کے پیش نظر وزیر اعلی نے احمدآباد علاقے کے کانگریس کے تین رکن اسبلی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔

cm meeting with mla in ahmedabad gujrat
تین رکن اسمبلی کے ساتھ وزیر اعلی کی میٹنگ

By

Published : Apr 14, 2020, 8:37 PM IST

ریاست گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے احمدآباد شہر کے فصیل شہر میں جمال پور، ڈینیلمڈا اور شاہ پور کے اراکین اسمبلی سے میٹنگ کی۔ جس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی روپانی نے کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑاوالا، شیلیش پرمار، اور غیاث الدین شیخ سے گفتگو کی۔


وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کے بعد کانگریس کے رکن اسمبلی شیلیش پرمار نے کہا کہ جب کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں تو احمد آباد میں کورونا ٹیسٹ بڑھایا جانا چاہئے۔ شہر میں روزانہ کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔ حکومت کورونا وائرس کے بارے میں فکرمند ہے۔ کورونا کو روکنے کے لیے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بحث ہوئی۔ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں تھے، ان سے بھی کھانے پینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی شیلیش پرمار نے کہا کہ راشن کارڈ ہولڈروں کو کافی راشن ملنا چاہیے۔

تین رکن اسمبلی کے ساتھ وزیر اعلی کی میٹنگ



کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے وزیر اعلی روپانی سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکومت نے شہر کے علاقے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا تھا۔ غیاث الدین شیخ نے بتایا کہ احمدآباد میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کورونا وائرس کیسوں کے اضافے پر بہت پریشان ہے۔ تاہم لوگوں کو خود کا چیک اپ کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

غیاث الدین شیخ نے کہا کہ احمد آباد میں کورونا کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ لوگوں کو بھی تھوڑا بہت برداشت کرنا پڑے گا۔ حکومت کسی کو ہراساں نہیں کرنا چاہتی ہے۔ لوگوں کی مائنڈ سیٹ کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ لوگوں کے عدم اعتماد کا تعلق پولیس کے سخت نفاذ سے ہے۔ اس عدم اعتماد کو اعتماد میں بدلنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details