اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج گجرات کا دورہ کریں گے - اردو نیوز احمد آباد

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال آج گجرات کے دورے پر جارہے ہیں۔ اروند کیجریوال احمد آباد میں پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ وہیں کانگریس اور بی جے پی سے وابستہ بہت سے رہنما بھی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ رواں سال اروند کیجریوال کا گجرات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

kejriwal
اروند کیجریوال

By

Published : Jun 13, 2021, 8:31 AM IST

اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر جن کچھ ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں، ان پر عام آدمی پارٹی کی نظر ہے۔ عام آدمی پارٹی 2022 کے گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریاں پورے جوش و خروش کے ساتھ کر رہی ہے۔ پارٹی ہائی کمان اروند کیجریوال کی ان ریاستوں پر نظر ہے اور اسی کے پیش نظر اروند کیجریوال آج گجرات جارہے ہیں۔

اروند کیجریوال آج احمد آباد میں پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ وہیں اروند کیجریوال کی موجودگی میں ، بی جے پی اور کانگریس سے وابستہ کچھ رہنما آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو لیکر سی ایم کیجریوال ریاست میں پارٹی کے کنوینر گوپال اٹالیہ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

اقتدار میں آنے کے بعد آرٹیکل 370 کو بحال کرنے پر غور کریں گے: دگ وجے سنگھ

غورطلب ہے کہ اس سال اروند کیجریوال کا یہ گجرات کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل 26 فروری کو اروند کیجریوال نے سورت میں روڈ شو کیا تھا۔ تب سورت کے میونسپل انتخاب میں عام آدمی پارٹی حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کے طور پر ابھری تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details