اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: موسلادھار بارش کا امکان - شمالی گجرات

گزشتہ دنوں گجرات میں آئے سمندری طوفان کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں زبردست بارش ہوئی تھی اور ابھی بھی کچھ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

موسلادھار بارش کا امکان
موسلادھار بارش کا امکان

By

Published : Jun 7, 2020, 8:05 PM IST

گجرات محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل پانچ دن تک گجرات میں بارش جاری رہے گی خصوصاً سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 'گجرات کے شہر احمد آباد، گاندھی نگر، سورت تاپی، نوساری، بھروچ اور نرمدا میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی شمالی گجرات میں بناسکانٹھا، پاٹن، مہسانہ، سابرکانٹھا، ارولی بھاؤ نگر، امریلی گیر سومناتھ جونا گڑھ، شوراشٹر کے راجکوٹ اور دیو میں بھی موسلادھار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

موسلادھار بارش کا امکان

اس کے علاوہ دس اور گیارہ جون کے درمیان ایک بار پھر 30 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہواؤں کے چلنے کے ساتھ ساتھ بارش ہونے ہونے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details