اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: 18 اور 19 اگست کو بارش کا امکان - گجرات کی خبریں

محکمہ موسمیات گجرات کے مطابق ولساڑ، نوساری، دمن، دادرا نگر، حویلی، تاپی، سورت، اور ڈانگ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

گجرات: 18 اور 19 اگست کو بارش کا امکان
گجرات: 18 اور 19 اگست کو بارش کا امکان

By

Published : Aug 16, 2021, 10:53 PM IST

طویل وقفے کے بعد محکمہ موسمیات گجرات کی جانب سے بارش کے حوالے سے ایک اچھی خبر دی گئی ہے۔ اس مانسون میں گجرات میں اب تک میں 45 فیصد سے کم بارش درج کی گئی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے 18 اور 19 اگست کو جنوبی گجرات میں اچھی بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احمدآباد: یومِ آزادی کے موقع پر نئی نسل کے لئے ’’سفرِ وراثت‘‘ کا اہتمام

محکمہ موسمیات گجرات کے مطابق ولساڑ ، نوساری، دمن، دادرا نگر، حویلی، تاپی، سورت، اور ڈانگ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ حالانکہ خلیج بنگال میں کم دباؤ پیدا ہو رہا ہے۔ لیکن اس کا براہ راست اثر جنوبی گجرات میں دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات کے کسان اب بھی اچھی بارش کے منتظرہے۔ گجرات میں اب تک 258 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

گجرات میں رواں برس کم ہونے کے سبب کسانوں کے لیے آبپاشی کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ ان حالات میں کسان پانی مانگ مانگ رہے ہیں لیکن نائب وزیر اعلی گجرات نتن پٹیل نے یوم آزادی کےموقع پر بیان دیا ہے کہ کسانوں کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ ایسے می‍ں اگر بارش نہیں ہوئی تو گجرات کے کسان کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details