گجرات بلدیاتی انتخابات پر کانگریس کے رکن اور سنٹرل تعزیہ کمیٹی گجرات کے چیئرمین پرویز مومن نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی احمدآباد کے جمال پور علاقے سے بلدیاتی انتخابات میں بطور امیدوار کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔
پرویز مومن کا کہنا ہےکہ گجرات میں ایم آئی ایم اور عاپ جیسی نئی جماعتوں کی آمد سے کہیں خوشی کہیں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے، ابھی تک گجرات میں عوام دو ہی جماعت کانگریس اور بی جے پی کو اپنا ووٹ دیتی تھی، لیکن اب لوگوں میں بی جے پی اور کانگریس سے کہیں نہ کہیں ناراضگی نظر آ رہی ہے اور اب نئی پارٹیوں کے دستک دینے سے لوگوں کو ایک نیا متبادل مل رہا ہے تو لوگ ان کا استقبال کر رہے ہیں جس کا بی جے پی اور کانگریس دونوں کی ووٹ بینک پر اثر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کی عوام کانگریس پر بھروسہ کرکے ووٹ دیتی ہے لیکن کانگریس کے لوگ پارٹی بدل کر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں، اس سے بھی عوام کانگریس سے ناراض نظر آ رہی اس پر کانگریس کو دھیان دینا چاہیے اور نئے لوگوں کو بھی کانگریس میں جگہ دینی چاہیے، تبھی کانگریس عوام کا بھروسہ جیت سکے گی۔