اس ورکشاپ میں متعدد نامی گرامی کریئر ماہرین نے طلبا کی رہنمائی کی اور اس ورکشاپ میں احمدآباد کے مختلف اسکولوں کے طلبا اور ان کے والدین نے حصہ لیا۔
اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مسلم طلبا و طالبات کی رہنمائی - احمدآباد
احمدآباد میں مسلم طلبا کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں کسی طرح کی پریشانی و الجھن کا سامنا نہ کرنے پڑے اس مقصد سے احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے زیر اہتمام '' کرئیر گائڈ لائن و پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ "ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مسلم طلبا و طالبات کی رہنمائی
پروگرام کے آرگنائیزر رئیس منشی نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے بعد بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے اور انہیں اپنی پسند کی فیلڈ منتخب کرنے میں کافی دقتیں ہوتی ہیں اور انھیں دقتوں کو دور کرنے کے لیے انھوں نے طلبا کو مدعو کرکے اس تعلق سے معلومات فراہم کیں۔
کرئیر اکسپرٹ ناہد منشی نے کہا کہ آج کے طلبا کو کرئیر بنانے کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی کی بھی خاص ضرورت ہے جس کے لیے بچوں کو اچھی پڑھائی اور اچھے ماہرین کو سن کر عمل کرنا چاہیے۔