ریاستی چیف انتخابی افسر ایس مرلی کرشن نے آج بتایا کہ پولنگ کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کل صبح سات بجےشروع ہوگی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے لئے کل 3024 بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں 18.75 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ 1500 رائے دہندگان پر ایک بوتھ کے بجائے 1000 پر ایک بوتھ بنایا گیا ہے۔
ضلع کچھ کی ابڈاسا ، سریندر نگر کا لمبڑی ، موربی کی موربی ، امریلی کی دھاری ، بوٹاد کی گڈڑا (ریزور ایس ای ) ، وڈودرا کی کرجن ، ڈانگ کی ڈنگ ( ریزرو شیڈول ٹرائب) اور والساڈ کی کپراڈ ، ان آٹھ سیٹوں پر اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے اس وقت کے اراکین اسمبلی کے مستعفی ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ کل 81 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 51 آزاد امیدوار ہیں۔ سب سے زیادہ 14 امیدوار لمبڑی اور سب سے کم چار امیدوار کپراڈا میں ہیں۔ کرجن اور ڈانگ میں نونو ، ابڈاسا میں 10 ، دھاری میں 11 اور موربی اور گڈڑا میں 12 امیدوار ہیں۔