ریاست گجرات میں شہر سورت کے راندیر علاقے میں ایک کثیر منزلہ عمارت کی گیلری کا ایک حصہ منگل کو منہدم ہونے سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی۔
سورت میں عمارت منہدم، تین ہلاک فائربریگیڈ محکمے کے اہلکار نے بتایا کہ نومنزلہ نلنجنا اپارٹمنٹ کی گیلری کا ایک حصہ آج صبح اچانک منہدم ہوگیا۔
حادثے میں اس کے نیچے سورہے تین مزدور ملبے میں دب کر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
سورت میں کثیر منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے کے سبب تین مزدوروں کی موت ہوگئی ہے فائربریگیڈ اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے ان دوران تینوں کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت 35 برس کے انل چندر نیپالی، 45 برس کے جگدیشد چندر چوہان اور 40 برس کے راجوبھائی مارواڑی کے طور پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے، جبکہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر اس منزل کا یہ حصہ کیوں منہدم ہوا۔