فائربریگیڈ محکمے کے اہلکار نے بتایا کہ کڈیا ناکہ کے نزدیک منصوری بلڈنگ کی گیلری کا ایک حصہ صبح اچانک منہدم ہوگیا۔
احمدآباد میں پرانی عمارت کی گیلری منہدم - منہدم
ریاست گجرات میں احمدآباد شہر کے دریاپور علاقے میں اتوار کو ایک پرانی خستہ حال عمارت کی گیلری کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد عمارت میں رہنے والے 25 سے 30 لوگوں کو بچا لیا گیا۔
احمدآباد میں پرانی عمارت کی گیلری منہدم
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کے ساتھ اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے عمارت میں رہنے والے تقریباً 25 سے 30 افراد کو صحیح سلامت باہر نکالا۔ حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔