اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائبرنٹ نیشنل بک فیئر میں اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی کتابیں بنی توجہ کا مرکز

Vibrant National Book Fair کے جی ایم ڈی سی گراونڈ میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے وائبرنٹ نیشنل بک فیئر 2024 کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں دو اسٹال اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی جانب سے لگائی گئی ہیں۔ جس میں اسلام مسلمان، قرآن و حدیث اور قرآن شریف کے تراجم وغیرہ پر کتابیں دستیاب ہیں۔

Vibrant National Book Fair
وائبرنٹ نیشنل بک فیئر میں اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی کتابیں بنی توجہ کا مرکز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 8:05 PM IST

وائبرنٹ نیشنل بک فیئر میں اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی کتابیں بنی توجہ کا مرکز

احمدآباد: احمدآباد میں کے جی ایم ڈی سی گراونڈ میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے وائبرنٹ نیشنل بک فیئر 2024 کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں دو اسٹال اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی جانب سے لگائی گئی ہیں۔ جس میں اسلام مسلمان، قرآن و حدیث پیغمبر اسلامی روایات و احکامات، قرآن شریف کے تراجم وغیرہ پر کتابیں دستیاب ہیں۔ جسے خریدنے کے لئے غیر مسلمانوں میں بھی کافی تجسس دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام کے تعلق سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ان کتابوں کے ذریعے ایک ادنی سی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند گجرات کے سکریٹری شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کے بارے میں جاننے کی لوگوں میں خواہش پیدا ہے۔ جس کی معلومات فراہم کرنے کے لیے آج ہم نے نیشنل بک فیر میں اسلامی ساہتیہ پرکاشن کا اسٹال لگایا ہے۔ یہ ایک ہی اسٹال ہے جو اسلامک اسٹال ہے لوگ بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ اس اسٹال پر آتے ہیں ملاقات کرتے ہیں اور اسلام کے تعلق سے جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید لوگ کتاب خرید رہے ہیں لوگوں کا کافی اچھا رسپانس نظر آرہا ہے اور لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہندی ،گجراتی، انگلش، اردو تمام زبانوں میں قرآن شریف کے ترجمے اور اسلام و محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے معلومات اور احادیث سے متعلق بہت ساری کتابیں رکھی ہیں۔ ہم عوام کے اندر پنپ رہے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

وہیں اس حوالے سے جماعت اسلامی ہند گجرات کے رکن اکرام بیگ مرزا نے کہا کہ اس اسٹال میں آکر لوگ قران شریف، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے، قران شریف کے تراجم خرید رہے ہیں اور جو ایشوز کھڑے کیے جا رہے ہیں، جیسے کہ طلاق کا مسئلہ، خاندانی مسائل وغیرہ پر کتاب خرید رہے ہیں۔ اسلام کے تعلق سے جو غلط فہمیاں ہیں اس سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لوگوں کے اندر ایک طرح کی تڑپ اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے نظر آرہی ہے۔ اس لیے ہم یہ بک اسٹال نو پرافٹ لوس کے حساب سے چلا رہے ہیں۔

وہیں بک اسٹال سے کتابیں خریدنے آنے والے غیر مسلم خریدار نے کہا کہ ہم اس بک اسٹال سے قران شریف کا گجراتی میں ترجمہ شدہ کتاب خریدے ہیں۔ جس طریقے سے ہماری مقدس کتاب بھگوت گیتا ہے، اسی طریقے سے یہ بہت ہی مقدس کتاب مسلمانوں کے لیے قران شریف ہے۔ میں خود مسلمانوں کے بیچ میں پلا بڑھا ہوں، میرے دوست بھی مسلمان ہیں اس لیے آج میں یہ ترجمہ شدہ قرآن شریف خرید رہا ہوں۔ ہندو مسلم کے درمیان دوریاں کچھ نہیں ہوتی ہے یہ لوگوں کو جان بوجھ کے بھڑکانے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن ہم اسے نہیں مانتے ہیں، ہم بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر اسلامی ساہتیہ پرکاشن کے ذمہ دار عبدالرزاق نے کہا کہ نیشنل بک فیئر میں بہت اچھا رسپانس دکھائی دے رہا ہے۔ لوگوں نے کافی کتابیں ہمارے یہاں سے خریدی ہیں۔ ہم نے مختلف موضوعات پر گجراتی میں کتاب جو شائع ہوئی ہیں۔ اسے اس اسٹال میں رکھا ہے، جو اسلام سے متعلق ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگلش میں بھی ہم نے یہاں پر کتابیں رکھی ہیں اور لوگ اپنی پسند سے کتابیں خرید رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details