احمد آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی وزیراعظم نریندر کے جنم دن کے موقع پر مسلمانوں نے مختلف درگاہوں پر ان کی لمبی عمر,تندرستی اور کامیابی کے لئے حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی اور خصوصی دعائیں کی گئی۔
اسی ضمن میں احمد آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر ان کی لمبی عمرمتندرستی اور کامیابی کے لئے حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی اور خصوصی دعائیں محفل کا اہتمام کیا گیا۔ گجرات ریاستی اقلیتی مورچہ کے جنرل سکریٹری زین العابدین انصاری ،خدمتگارصوبہ خان، حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال بھائی سید اور اقلیتی مورچہ کی ٹیم نے شاہ عالم سرکار کی ٹیم کے ساتھ بارگاہ میں چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صحت و تندرستی اور ہمارے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔اور آنے والے سال 2024 میں بی جے پی کا کمل پھر سے پوری طاقت کے ساتھ کھلے۔
اس موقع پر بی جے پی اقلیتی سیل کے جنرل سیکرٹری زین العابدین انصاری نے کہا کہ ابھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ جی 20 کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک نئی اونچائی تک پہنچائی ہے۔ہماری خواہش ہے کہ اگلے انتخابات میں بی جے پی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کر آئے اور نریندر مودی تیسری مرتبہ ملک کی باگ ڈور سنبھالیں ۔