نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے گجرات بی جے پی دفتر میں ارکان اسمبلی اور مرکزی وزراء کی میٹنگ ہوئی جس میں بھوپیندر پٹیل کو وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی نے بھوپیندر پٹیل کا نام تجویز کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وجے روپانی نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد آج بھوپیندر پٹیل کو ریاست کی باگ ڈور سونپی گئی۔
اس تعلق سے وجے روپانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ 'پارٹی میں ذمہ داریاں وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں اور یہ ہر پارٹی میں فطری عمل ہے۔ مجھے پانچ سال تک وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ملی یہ بڑی بات ہے۔