اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات : کانگریسی کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا

نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اثر گجرات میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ کسانوں کی حمایت میں اتری کانگریس پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی اور کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

bharat bandh effect in gujarat, police detained many congress leader
گجرات میں بھارت بند کا اثر، کانگریس کارکنان کو پولس نے لیا حراست میں

By

Published : Dec 8, 2020, 3:53 PM IST

گجرات این ایس یو آئی کے صدر شاہنواز شیخ جب احمدآباد کے ایس ٹی بس اسٹینڈ پر کسانوں کی حمایت میں احتجاج کرنے کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اس دوران شاہنواز شیخ نے نئے زرعی قوانین کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں۔

وہیں دوسری جانب احمدآباد کے گومتی پور علاقے کے کاؤنسلر اقبال شیخ جب اپنے گھر سے باہر نکلے تب ہی انہیں گومتی پور پولیس نے حراست میں لے لیا اور گومتی پور پولیس اسٹیشن میں ڈیٹین کر لے گیے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر کاؤنسلر اقبال شیخ نے کہا کہ ہم ایک میٹنگ میں جا رہے تھے تب ہی مجھے اور بہوجن مکتی پارٹی کے کارکنا کو پولس نے حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:

بھارت بند کے دوران ملک بھر میں مظاہرے

اس معاملے پر گومتی پور پولیس اسٹیشن کے پی آئی سی بی ٹندیل نے کہا آج بھارت بند کے پیش نظر پولس ہرجگہ مستعد ہے۔ مختلف علاقوں میں اپنے پونٹ بنایاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر علاقے کے سربراہ اور مختلف پارٹیوں کے کارکنان احتجاج نہ کریں، اس لیے انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details