احمدآباد:بہرام پورا علاقے میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگ آباد ہیں، یہاں کے لوگ غریبی و پسماندہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ یہاں کے عوام کارپوریشن کی عدم توجہی کی وجہ سے ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ کانگریس کے چار کاؤنسلر اور ایک رکن اسمبلی ہونے کے باوجود یہاں کسی طرح کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔
عیدالضحی کے موقع پر احمدآباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی جس سے بہرام پورا علاقہ میں ہر طرف پانی بھر گیا، یہاں تک کہ گٹروں کا پانی بھی لوگوں کو گھروں میں کچن تک داخل ہوگیا۔
بارش میں بہرام پورا کے لوگوں کی جو حالت اور نقصانات ہوئے اس سے وہ اب تک ابھر نہیں پائے ہیں اس تعلق سے بہرام پورا کی خواتین نے کہا کہ بقرعید کے دن ہوئی بارش سے احمدآباد کے ہر علاقے میں پانی بھر گیا، گلشن نگر بہرام پورا میں بھی پانی گھٹنوں تک پانی بھر گیا تھا، 2 روز تک گھر میں پانی بھرا رہا کوئی پوچھنے تک نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے مدد کی۔ ان کے کپڑے، بستر اور پیسے سب بارش میں ڈوب گئے تھے اور ایک ہفتے بعد تک ہم اپنے کپڑے و سامان کو سُکھا رہے تھے اب اس علاقے میں زندگی گزارنا دوبھر ہوگیا ہے۔