بدرالدین شیخ ہمیشہ سے ہی لوگوں کی مدد کرتے تھے غریب مسکین کی مدد کرنے میں ہمیشہ آگے رہتے تھے کبھی کسی بات پر غرور نہیں کرتے تھے اور سادگی کے ساتھ زندگی گزارتے تھے۔
بدرالدین شیخ کا انتقال، ویڈیو سیاسی کریئر میں وہ کئی برسوں تک احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کونسلر رہے، وہ اجمیر درگاہ ٹرسٹ میں ٹرسٹی بھی رہ چکے ہیں جبکہ زندگی کے آخری ایام میں کانگریس نے انہیں اقلیتی سیل کا وائس چیئرمین بھی بنایا تھا۔
بدرالدین شیخ لاک داؤن کے دوران غریبوں کی مدد کے لیے انہیں گھر گھر راشن پہنچاتے رہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے جس سے وہ جانبر نا ہو سکے۔
اس تعلق سے گجرات کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ 'کورونا کی وجہ سے بدرالدین شیخ کا انتقال ہوگیا، یہ بہت دکھ کی بات ہے وہ لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے جس سے کانگریس نے اپنا ایک سینئر رہنما گنوایا ہے ان کی خدمات کانگریس کمیٹی کے لیے قابل تقلید ہیں۔
دوسری جانب کانگریس کے کارپوریٹر حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ 'یہ خبر سن کر ہمیں بے حد دکھ ہوا، وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو بغیر کسی بھی تفریق مذہب و ملت لوگوں کے کام کرتے تھے۔
سماجی کارکن کوثر علی سید نے کہا کہ بدرالدین شیخ کی موت سے گہرا رنج ہوا ہے خاص طور سے مسلم سماج کے لوگوں کو، وہ ہمیشہ لوگوں کی خدمت کرنے میں لگے رہے۔