اردو

urdu

Islamic Sahitya Prakashan: برادران وطن تک اسلامی تعلیمات پہنچانے میں اسلامی ساہتیہ پرکاشن کا اہم کردار

گجرات میں اسلامی معاشرے کی اصلاح، برادران وطن تک دین اسلام کا تعارف پہنچانے اور ان کی غلط فہمی Spread Islamic Education کو دور کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند کے شعبہ اسلامی ساہتیہ پرکاشن کو قائم کیا گیا ہے جو 1973 سے گجراتی زبان میں اسلامی کتابوں کی اشاعت کر رہا ہے۔ اسلامی ساہتیہ پرکاشن خاص کیوں ہے، دیکھیے یہ رپورٹ۔ Islamic Sahitya Prakashan

By

Published : Apr 16, 2022, 4:04 PM IST

Published : Apr 16, 2022, 4:04 PM IST

Updated : Apr 16, 2022, 8:24 PM IST

اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی کتابیں
اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی کتابیں

احمدآباد کے جوہاپورا میں واقع جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر سے اسلامی ساہتیہ پرکاشن کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کی جانب سےاب تک 110 عنوانات پر کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جس میں قران مجید کا ترجمہ، تفسیر تفہیم القرآن، سیرت النبی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم، سماجی کی اصلاح، آداب زندگی وغیرہ شامل ہیں۔ اس تعلق سے اسلامی ساہتیہ پرکاشن کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ اسلامی ساہتیہ پرکاشن کے ذریعہ ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارا لِٹریچر زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچے۔ برادران وطن تک بھی ہماری کتابیں پہنچیں اور وہ اسلام کی صحیح تعلیم سے واقف ہو سکیں، اس کے لیے ہم وقتاً فوقتاً لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں لوگوں کو کتاب بطور تحفہ پیش کرتے ہیں اور گجرات میں ہونے والے مختلف کتابیں میلوں میں بھی ہم اپنی کتابوں کا اسٹال لگاتے ہیں۔

اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی کتابیں

انہوں نے کہا کہ 'رمضان المبارک میں بھی اسلامی ساہتیہ پرکاشن مختلف عنوانات پر کتابیں شائع کرکے اسلام و دین کی معلومات فراہم کرتا ہے چونکہ گذشتہ کئی برسوں سے ٹیکنالوجی و اسمارٹ فون کے باعث قارئین نے کتابیں آن لائن و پی ڈی ایف کی شکل میں پڑھنا شروع کردیا ہے۔ اس لیے لوگوں نے کتابیں خریدنا کم کردیا ہے جس کا اثر کتابوں کی فروخت پر پڑ رہا ہے۔ شکیل احمد راجپوت کا کہنا ہے کہ مطالعہ کا شوق لوگوں میں کم ہوا ہے اور نئی نسل ہارڈ کاپی کم بلکہ آن لائن کتاب پڑھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے، چونکہ رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے اور قرآن مجید سے اس کا خاص تعلق ہے تو اسی اعتبار سے زیادہ تر رمضان میں قرآن شریف سے متعلق کتابوں ڈیمانڈ رہتی ہے۔ Initiative of Islamic Sahitya Prakashan to Spread Islamic Education

اسلامی ساہتیہ پرکاشن کی کتابیں

انہوں نے بتایا کہ 'تفہیم القرآن میں گجراتی و اردو کی مانگ رہتی ہیں۔ خلاصہ تراویح کی کتاب بھی ہم نے شائع کی ہے۔ نماز روزہ کی حقیقت کیا ہے، اس کے علاوہ زکوٰۃ کے مسائل پر لوگ کتابیں خرید رہے ہیں۔ شکیل احمد نے بتایا کہ 'کورونا کے دوران بھی انہوں نے 8 نئے عنوانات پر کتابیں شائع کی ہیں جن میں جیو ہتیا، آتنک واد اور وقت ضرورت کے مطابق مختلف عنوانات پر کتابیں شائع کی ہیں۔ دو برسوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے کتابیں زیادہ فروخت نہیں ہوسکی تھیں لیکن اب حالات اور نارمل ہو رہے ہیں تو امید ہے کہ کتابیں زیادہ فروخت ہوں گی۔

Last Updated : Apr 16, 2022, 8:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details