اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد کا اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر کیوں ہے خاص؟

احمدآباد کی سابرمتی ندی میں کود کر خود کشی کرنے والی عائشہ کے حادثے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول دیکھنے مل رہا ہے۔ ایسے میں اس طرح کے اقدامات کوئی خاتون نہ اٹھائے اس کے لیے مختلف طریقوں سے لوگوں نے سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ ایسے می‍ں احمدآباد میں مسلم خواتین نے ایک پلیٹ فارم پر آ کر 'پریوار بچاؤ سمیتی' قائم کی ہے۔ جس کے تحت احمدآباد مسلم ویمن ایسوسی ایشن اموا کی جانب سے اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر بنایا گیا ہے۔

amwa family counseling center in ahmedabad
احمدآباد کا اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر کیوں ہے خاص؟

By

Published : Mar 13, 2021, 7:56 AM IST

احمدآباد کے جوہا پورا میں موجود احمدآباد مسلم ویمن ایسوسی ایشن ایک مشہور ادارہ ہے جو ہمیشہ سے مسلم خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے می‍ں اس ادارے نے عائشہ کی خود کشی کے بعد ایک الگ سے اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر کو قائم کیا ہے۔

اس تعلق سے احمد آباد مسلم ویمن ایسوسی ایشن کی صدر مہرالنسا دیسائی نے کہا کہ عائشہ کے دل شکن واقعے کے بعد پورے ملک میں غم کا ماحول دیکھنے ملا۔ ایسے می‍ں دوسری کوئی اور لڑکی ایسا قدم نہ اٹھائے اس کے لیے گزشتہ دنوں جماعت اسلامی ہند گجرات کی جانب سے ایک میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں احمدآباد کی خواتین نے شرکت کی تھی اور اسی روز احمدآباد میں 'پریوار بچاؤ سمیتی' تشکیل دی گئی۔

احمدآباد کا اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر

جس کے تحت ہم نے ہمارے اموا کے سینٹر اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر کو قائم کیا اور اس کے ذریعے ہم نے 24 گھنٹوں کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے اور ہمارے سینٹر پر ہر روز 2 گھنٹے مختلف ماہرین نفسیات کاؤنسلر آتی ہیں اور لڑکیوں کے مسائل کو سن کر ان کا حل نکالتی ہیں۔

احمدآباد کا اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر

اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر پر موجود کاؤنسلر نے کہا کہ عائشہ کو اگر صحیح کاؤنسلنگ ملی ہوتی تو وہ خود کشی نہیں کرتی اس لیے اب دوسری کوئی بھی لڑکی ایسا قدم نہ اٹھائے، اس لیے ہم نے کاؤنسلنگ سینٹر قائم کیا ہے جس میں ہر روز لڑکیاں اپنی شادی سے جڑے مسائل کو لے کر آتی ہیں۔

ہیلپ لائن نمبر

ہم انہیں سمجھاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ دونوں کے درمیان صلح ہو جائے۔ ان کے مسائل حل ہو جائے اور وہ دوبارہ اپنی زندگی خوشگوار گزار سکیں۔

وہیں اموا کاونسلنگ سینٹر پر ہیلپ لائن کال ریسیو کرنے والی سماجی کارکن رضوانہ قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ہر روز بہت ساری لڑکیوں کے فون آتے ہیں اور وہ اپنے سسرال کے جھگڑے شوہر سے ان بن اور کچھ لڑکیاں تو خودکشی جیسے اقدام کے بارے میں بھی سوچنے لگتی ہیں۔

احمدآباد کا اموا فیملی کاؤنسلنگ سینٹر

مزید پڑھیں:

پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے والی ایک ماں کی داستان

ہم ان لڑکیوں کو اپنے سینٹر پر بلاتے ہیں۔ ان کے مسائل کو سنتے ہیں اور پھر ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے صلاح و تجویز دیتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر لڑکی کا گھر بسا رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details