اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وبأ کے درمیان کارپوریشن انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

گجرات میں کورونا وائرس کے قہر کے باوجود میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے کی جارہی ہیں۔

image
image

By

Published : Sep 29, 2020, 10:10 PM IST

ریاست گجرات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جاسکتا ہے لیکن گجرات ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر گجرات میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کورونا وبأ کے درمیان کارپوریشن انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

اس تعلق سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی ایک مکتوب روانہ کردیا ہے۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا مکتوب

اس معاملے کی تفصیل بتاتے ہوئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا گجرات کے صدر اکرام بیگ مرزا نے کہا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، عام آدمی سے لے کر ہر پارٹی کا رہنما بھی کورونا سے متاثر ہو چکا ہے اب ایسے حالات میں میونسپل انتخابات کرانے سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انلاک-4 ہونے کے باوجود مرکزی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، ملک کی جن ریاستوں میں کورونا کے سبب حالات خراب ہوئے ہیں وہاں انتخابات تین ماہ تک کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اکرام بیگ مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران کورونا کے سبب تمام حفاظتی گائیڈ لائن پر عمل کرنا مشکل ہو سکتا ہے اس لیے پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کورونا وبأ کے سبب گجرات میں میونسپل انتخابات کی تاریخ کو تین ماہ تک کے لیے آگے بڑھا دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details